ابنا: کوئٹہ کیپٹل سٹی پولیس افسر احسن محبوب نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سیاسی، مذہبی رہنما، تاجر برادری سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، عوام کے تعاون سے شہر کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔ سی سی پی او نے کہا کہ تمام تھانوں سے امن وامان کے حوالے سے رپورٹس طلب کی گئی تھیں، اسکی روشنی میں محرم الحرام کا سکیورٹی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے، شہر بھر میں سکیورٹی کیمرہ لگائے جا رہے ہیں اب تک 32 کیمرے لگائے گئے ہیں، مزید کی تنصیب کا کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ مری آباد، علمدار روڈ، ہزارہ ٹاون میں پولیس اور بی سی کے گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس بھی قائم کی جا رہی ہیں، عوام کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عوام پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں کی داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی سخت کی جا رہی ہے، جبکہ مجالس والے علاقوں میں بغیر شناختی کارڈز انٹری کی اجازت نہیں ہو گی، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا سکیورٹی پلان 20 نومبر تک پورا کر دیا جائے گا۔ .......
/169